پانچ پاکستانی خاتون اداکاروں میں خوبصورتی کے ساتھ ساتھ


پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں دن با دن نئے چہروں کا اضافہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ پاکستان کی میڈیا انڈسٹری اتنی بڑی نہیں فلموں اور ڈراموں میں ایک جیسے چہرے ہی دیکھنے کو ملتے ہیں آج کے اس بلوگ میں ہم پانچ پاکستانی اداکاروں کا ذکر کریں گئے جو خوبصورتی کے ساتھ ساتھ بےپنہ صلاحیتے کی مالک ہیں.  


صنم سعید
عام طور پر صیم سعید کشف کے نام سے جانی جاتی ہیں یہ نام ان کو اپنے سپر ہٹ ڈرامہ سیریل 'زندیگی گلزار ہے' کی وجہ سے ملا۔ تھیٹر سے اداکاری کا کیرئر شروع کیا اور بہت کم عرصے میں وہ پاکستان ڈرامہ صنعت کی صفیہ اول کی فنکار بن گئی۔ صنم سعید کچھ فلموں میں بھی کام کر رہی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے اپنی فلم 'کیک' سے بہت تعریفیں سمیٹی۔


صنم بلوچ
صنم بلوچ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سدا بھار اداکارہ ہیں، صنم بلوچ نے ٹیلی ویژن کے لئے بہت زیادہ کام کیا۔ تاہم صنم بلوچ نے کسی فلم میں کام نہیں کیا.ان کے مشہور ڈراموں میں داسستان، در شہوار، کنکر اور بہت سی دیگر ڈرامے شامل ہیں۔ صنم بلوچ نے ائیر فورس کے لیے ایک ٹیلی فلم میں بھی کام کیا۔ صنم بلوچ نے ہمیشہ اپنی اداکاری سے اپنے ناظریں کو حیرت میں ڈالا اور اپنے چاہنے والوں کو کبھی ماہوس نہیں کیا۔


آمنہ شیخ
آمنہ شیخ – ایک حقیقی اداکارہ ہے انہوں نے ہمیشہ اپنی اداکاری سے ناظریں کو متاثر کیا۔انہوں نے ڈراموں کے ساتھ ساتھ کچھ فلموں میں بھی کام کیا۔ حال ہی میں ان کی فلم کیک ریلیز ہوئی جس میں ناظریں ان کا کام دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ آمنہ شیخ کی ایک اور فلم 'Seedlings' کو بین الاقوامی پہچان ملی اور اس فلم کو بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے لیے نامزد کیا گیا۔



صبا قمر

صبا قمر - پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سپر اسٹار اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ وہ بالی وڈ کی ایک بلاک بسٹر فلم "ہندی میڈیم" میں کام کر چکی ہیں جس کی مقبولیت میں ابھی تک کمی نہیں آئی۔ صبا قمر کو فلم فیئر آوارڈ میں debut star کے طور پر نامذد کیا گیا۔ ان کی اداکاری جس طرح سے وہ کردار نبھاتی ہیں نہایت عمدہ ہوتی ہے۔ صبا قمر نے دو سپر ہٹ پاکستانی فلموں میں کام کیا "منٹو" اور لاہور سے آگے۔


سجال علی
سجال علی نہ صرف اپنی خوبصورتی بلکہ اپنی بہترین اداکاری سے بھی جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے کم عمری ہی میں بڑے بڑے کام سرانجام دیے۔ یہ اداکار بہت خوش قسمت ہے کیونکہ اس نے سپر اسٹار 'سری دیوی' (مرحوم) کے ساتھ ایک بڑی فلم میں کام کیا، جس کو پاکستان کے ساتھ ساتھ پڑوسی ملک کے ناظرین نے بھی بہت پسند کیا. اس کی اداکاری اور ادائے بہت خوب ہیں، سجال علی نے بہت سے ہٹ ڈراموں میں کام کیا  گل رانہ، یقین کا سفر، او رنگریزہ اور دیگر شامل ہیں. بہت جلد  وہ ڈرامہ سیریل 'آنگان' میں مروا ہوکن اور احد رضا میر کے ساتھ جلوہ گر ہوں گئی۔

Share this

Related Posts

Previous
Next Post »